ویب ڈسک : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ، آب انکی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات بنایا جائے گا۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان دونوں پر مشتمل ٹیم بہترین کام کرے گی۔