رنگ روڈ مردان

رنگ روڈ مردان پر تیز رفتار ڈمپر گاڑی پر چڑھ دوڑا،چار افراد جاں بحق

رنگ روڈ مردان میں تیز رفتار ڈمپر گاڑی پر چڑھ دوڑا، حادثے میں ایک دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے رنگ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر گاڑی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود چار افراد موقع پر ہی جاں حق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں حق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل تھیں،
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم