چارسدہ میں کوڑے کے ڈھیر سے 7 سالہ بچی کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقے تنگی میں کوڑے کے ڈھیر سے 7 سالہ معصوم بچی کی لاش ملی ہے۔
بچی افشاں 25 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہوئی تھی تنگی کالج روڈ خوڑ کورونہ سے کوڑا کے ڈھیر سے آج انکی لاش ملی۔
بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے گزشتہ روز صوابی مامو بانڈہ مانیری بالا کے کھیتوں سے 8 سالہ بچے نعش برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری