ضلع کرم میں مکان منہدم

ضلع کرم میں مکان منہدم ہونے سے خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

ویب ڈیسک:ضلع کرم کے تحصیل سینٹرل کرم میں مکان منہدم ہونے سے خاتوں اور بچوں سمیت خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ضلع کرم کے تحصیل سینٹرل کرم کے علاقے تری تنگ میں مکان منہدم ہوگیا، مکان کے ملبے تلے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں ماں اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں گھر کے دیگر 11 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 2 بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا، مقامی ذرائع کے مطابق تری تنگ میں مکان منہدم ہونے سے جاں بحق و زخمیوں کا تعلق مولانا نظیر نامی شخص کے گھرانے سے ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ