پشاور بورڈ انٹر کے نتائج

پشاور بورڈ انٹر کے نتائج کا اعلان کل کرے گا

ویب ڈیسک :ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کل6 اکتوبر کوجاری کرنے اور نویں جماعت میں کمپارٹمنٹ والے طلبہ کو ایک سے زائد پرچوں میں امپروومنٹ کا موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات پشاور تعلیمی بورڈ عالم زیب خان کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق نویں جماعت میں ایک یا ایک سے زائد پرچوں میں فیل ہونے والے طلبہ امپروومنٹ کیلئے امتحاندے سکتے ہیں تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ اور پورٹیل کل6 اکتوبر کے بعد طلبہ کے آن لائن داخلہ کیلئے فعال کر دیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے تحت نویں جماعت کے فیل طلبہ 25 اکتوبر کے سالانہ امتحان ٹو میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی