عدالت نےشہباز گل کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم دےدیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا رفح پر حملہ،بچوں سمیت 26فلسطینی شہید

شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کےلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیا کی لسٹ میں سے جزوی اشیا واپس کرنےکا حکم دیا۔
عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے