بنوں تنخواہوں کی عدم ادائیگی

بنوں ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈبیلو ایس ایس سی ملازمین کا احتجاج بدستور جاری

ویب ڈیسک : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈبیلو ایس ایس سی ملازمین کا کام چھوڑ احتجاج بدستور جاری رکھا ۔ ملازمین نے دفتر ڈبلیو ایس ایس بی کا گھیراوَ کرلیا. احتجاج دو ہفتوں سے جاری ہے تا حال مطالبات نہیں مانے گئے ۔جب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوگی احتجاج توختم نہیں کرینگے۔ ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین نے کہا کہ گھروں میں کھانے کے لالے پڑ گئے۔ سینکڑوں ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیوجہ سے برا حال ہے۔مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاج پشاور وزیر اعلی ہاؤس لے جائنگے۔ قانوں ہاتھ میں نہیں لے رہے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی