مریم نواز این آر او

مریم نواز کی بریت کو این آر او کہنا قابل مذمت ہے، وزیراعظم

نواز شریف نے کوئی این آر او نہیں مانگا تھا بلکہ خود عدالت سے پاناما کی تحقیقات کی درخواست کی تھی، پارٹی کے دیگر رہنماوں سمیت ہم نے بہادری سے جیلیں کاٹیں، نیب کے عقوبت خانے بھگتائے اور بدترین مظالم سہے وزیراعظم شہبازشریف
ویب ڈیسک: سپیشل سینٹرل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور میں آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، نوازشریف بھی ہر روز عدالت میں پیش ہوتے تھے،
انہوں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، میری پارٹی کے ساتھیوں نے بھی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بقول عمران نیازی مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آر او ملا ہے. اس سےگھٹیا بات نہیں ہوسکتی، نواز شریف ، مریم نواز کو نیب کی ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی، میں نے اور ہمارے پارٹی کے ساتھیوں نے جیلوں کی صعوبتیں

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق یہاں پائیدار امن سے جڑا ہے، محسن نقوی

برداشت کیں، تمہارے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب آپ کو قوم کو جواب دینا ہے- تم نے قوم کےخلاف سازشیں کیں، وزیراعظم تھے تم پانچ ارکان اسمبلی خریدنے کے لیے پیسے کہاں سے آئے، عمران نیازی تم نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالا کیا، کاش مجھے یہ سخت الفاظ حالیہ دنوں میں نہ کہنے پڑتے لیکن دل دکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :-سیلاب زدہ علاقوں میں10خیمہ ہسپتال بنانے کا منصوبہ

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا سیاسی سرمایہ پاکستان پر ایک بار نہیں کروڑوں بار قربان، ہم نے اتحادیوں کی مدد سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ کرنے والا شخص ہے،قوم کے خلاف عمران خان نے سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے۔