سوات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک: سوات کے علاقے انگروڈ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے خفیہ اطلاعات پر سوات کے علاقے انگروڈ میں کلینئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مارے گئے دہشتگرد مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا