باسط علی، پاکستان جونیئر لیگ میں پہلی سینچری بنانے والے کھلاڑی

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں باسط علی سینچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں .ہفتے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بہاولپور رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے باسط علی نے 58 گیندوں پر 102 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے اور ان ہی کے جارحانہ اننگز کے طفیل ان کی ٹیم گجرانوالہ جائنٹس کی طرف سے دیا گیا پہاڑ جیسا 181 رنز کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب رہی۔
باسط علی نے اپنی 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیلے اور پی جے ایل میں پہلی سینچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
ان کی اس شاندار جارحانہ اننگز پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا