چلاس میں بوسیدہ مکان گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: چلاس کے علاقے بونر داس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقع چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں جن کی نعشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چلاس میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر سخت دکھ اور افسوس ا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا