اعظم سواتی گرفتار

اعظم سواتی گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی کے حوالے

ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے سائر کرائمز سیل نے گزشتہ رات فنڈنگ کیس میں اعظم سواتی کو رات گئے حراست میں لیا تھا۔
اعظم سواتی کو آج سینئرسول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے ایف آئے اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل بابر اعوان نے اعظم خان سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ رات گئے اعظم سواتی کووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کو فنڈنگ کیس میں اسلام آباد سے اُن کی رہائش گاہ سے رات 3 بجے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے 2 روز قبل اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند