تحصیل پشتخرہ مالی بحران

تحصیل پشتخرہ مالی بحران کا شکار’تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

ویب ڈیسک : تحصیل پشتخرہ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کی تقسیم میں تاخیر سے انہیں مالی بحران کا سامنا ہے اگر اس میں مزید تاخیر کی گئی تو تحصیل حکومت ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کرسکے گی ۔ گزشتہ روز تحصیل کونسل پشتخرہ کا ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں پشتخرہ کے چیئرمینوں نے شرکت کیں اس موقع پر چیئرمینوں نے سرکاری آٹا کی تقسیم کار پر شدید تنقید کا اظہارکیا.
انہوں نے کہاکہ جو آٹے کے ٹرک آتے ہیں
اس میں 900 کی بجائے پانچ سو بوریاں ہوتی ہے اور عوام بہت مشکل سے یہ آٹا وصول کرتے ہیں حکومت اس کیلئے آسانی پیداکریں اور آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے اس موقع پر چیئرمینوں نے سستے آٹے پر شکایتوں کے انبار لگادیئے جبکہ اس موقع پر کیپٹل میٹرپولیٹن اور دیگر ٹی ایم ایز پشاور کی ذرائع آمدن کو پی ڈی اے حوالے کیاجارہا ہے جو افسوس کی بات ہے اور صوبائی حکومت اس نظام کو ناکام کرنے میں لگی ہوئی ہے اس موقع پر چیئرمینوں نے ٹی ایم ایز کے اثاثوں کو پی ڈی اے کے حوالے کرنے پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرار داد بھی منظور کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدرکے انتقال پر تعزیت