عمران خان خود اقرار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے، اختیارات نہیں تھے تو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، دوسروں پر الزام لگانے والے عمران خان خود سب سے بڑی کٹھ پتلی ثابت ہو چکے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
ویب ڈیسک: حلقہ این اے 237 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر ملیر میں جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوان قیادت کے لیے تیار ہے، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو سیاست سے ریٹائرڈ کر کے گھر بھیج دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ اس مختصر عرصے میں عوام یہ بھول جائیں گے عمران خان نے اپنے دور حکومت میں پاکستان اور اس کی معیشت کا کیا حشر کیا تھا، 1 کروڑ نوکریاں دینے اور گھروں کا وعدہ کر کے عوام سے روزگار اور چھت بھی چھین لی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان اب خود تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ ایک بے اختیار کٹھ پتلی تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے پاس اختیارات نہیں تھے تو 4 حکومت کرنے کے بجائے فوری طور مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔
بلاول بھٹو نے ملیر کے عوام کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ نو منتخب رکن اسمبلی کی طرف سے بتائے گئے مسائل کے حل کرنے کیلئے 90 دن میں کام شروع کیا جائے۔
Load/Hide Comments