خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس

خیبرپختونخوا میں دینگی کی صورتحال ابتر

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری، گزشتہ24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید115 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے رواں سیزن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے مزید 115کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد20 ہزار 23 ہوگئی جبکہ 18ہزار 722 مریض صحت یاب ہوئے ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1285 ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاور90، ملاکنڈ اور بنوں سے8،8 جبکہ ڈی آئی خان سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت 49 ڈینگی مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم