چیئرمین سینیٹ

اعظم سواتی ویڈیو، پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ سے استعفے کا مطالبہ

اعظم سواتی ویڈیو کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کر لیا۔
ویب ڈیسک: سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا پارٹِ اعلامیے کے مطابق اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر فوری درج کی جائے اور عمران خان پر حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پارلیمانی کمیٹی نے سینیٹراعظم سواتی سے بہیمانہ، غیر انسانی و غیر اخلاقی سلوک کی شدید مذمت کی اور عمران خان کی پریس کانفرنس میں چاروں مطالبات کی تائید کی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز