امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

ویب ڈیسک:نیویڈا میں دلچسپی مقابلے کے بعد ڈیموکریٹس نے 100 میں سے 50 نشستیں جیت کر سینیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
سینیٹ میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی 50 جبکہ ریپبلکنز کی نشستیں 49 ہو گئیں۔ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنزکو211 نشستوں کے برتری حاصل ہے۔ ڈیموکریٹس نے 203 نشستیں لی ہیں۔
سینیٹ میں جمہوری برتری کو برقرار رکھنا صدر جو بائیڈن کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ان کی پارٹی کو عدالتی نامزدگیوں، ایگزیکٹو برانچ کی تقرریوں اور قانون سازی کا ایجنڈا طے کرنے کی اجازت دے گا چاہے ریپبلکنز ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی گراوٹ جاری، 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا