چمن پاک افغان سرحد 8 روز بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: چمن پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے بعد آج صبح کھول دیا گیا، چمن پاک افغان سرحد 13 نومبر کو پیش آنے والے دہشت دہشتگرد حملے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ اتوار کو اسپن بولدک اور چمن کے درمیان گیٹ پر فائرنگ کے باعث آمدورفت بند کر دی گئی تھی۔ بارڈر بندش سے چمن شہر میں تجارتی سرگرمیوں پربھی بدترین اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے بےروزگاری میں اضافہ ہوگیا تھا۔
قندھار گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان اور پاکستانی حکام کے درمیان مسلسل بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسپن بولدک اور چمن کے درمیان سڑک کو آج معمول کے مطابق کھول دیا جائے۔ سڑک کو کھولنے کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق مسافروں اور تجارتی سامان کے لیے کھلی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

یاد رہے 13 نومبر کو چمن پاک افغان سرحد پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد چمن افغان بارڈر کو ہر قسم کی آ٘مدورفت کیلئےبند کردیا گیاتھا۔