کرم تنگی پراجیکٹ ملازمین

کرم تنگی پراجیکٹ ملازمین کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل

ویب ڈیسک:کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ کے ملازمین کا بروقت تنخواہیں اور الانس نہ ملنے کے خلاف احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے مظاہرے کے بعد کرم تنگی ڈیم کے ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ بنیادی تنخواہیں وقت پر نہ ملنے،سابقہ بقایاجات اور الانس کی عدم ادائیگی پراجیکٹ ملازمین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ایک طرف واپڈا ایم ایم پاکستان اور پاکستان انجینئرنگ سروس کنسلٹنسی کے ساتھ 2011 میں معاہدہ ہوا تو دوسری جانب ایم ایم پاکستان اور پاکستان انجینئرنگ سروس اس معاہدے سے مکر رہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ سارے ملازمین غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود واپڈا انتظامیہ کی جانب سے سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنایا جا رہا ہے کیونکہ واپڈا وکیل کلائنٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج