کوئٹہ پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

کوئٹہ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر خودکش حملہ، 5 افراد شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس اہلکاروں کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار، خاتون اور بچہ سمیت 5 افراد شہید اور 24 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی پولیس اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا حملہ آور رکشے میں سوار تھا، دھماکہ خودکش تھا جس میں 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکے میں 5 افراد شہید ہوئے جن میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں 20 کے قریب پولیس اہلکار اور چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی ائی جی پولیس نے کہا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس ٹرک اور دیگر 2 گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ 2 لاشوں اور 24 زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب