پشاور سابقہ دشمنی بھائی قتل

پشاور، سابقہ دشمنی کی بناء پر چچازاد بھائی قتل ، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک :پشاوربی آر ٹی اسٹیشن کے قریب فائرنگ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والا ملزم کو گرفتارکر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کر دیا ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ ہشتنگری کی حدود بی ار ٹی نزد جناح پارک ملزم سراج ولد جنت گل نے سابقہ قتل مقاتلے دشمنی کی بنا پر رشتہ دار عظیم ولد جلات کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہے جوکہ ضلع کرم کے رہائشی ہے پولیس ٹیم نے نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے پسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف