پیٹرول اور ڈیزل

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ پندہ روز کیلیے مٹی کا تیل 181.83 پیسے جبکہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف