حیات آباد مکان میں منشیات فیکٹری

حیات آباد، کرایہ کے مکان میں چلائی جانے والی منشیات فیکٹری سربمہر

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ تاتارا میں منشیات کی فیکٹری پکڑی گئی جسے کرائے کے مکان میں چلایا جا رہا تھا، پولیس نے ملحقہ ضلع خیبر کے رہائشی کو گرفتارکر کے منشیات فیکٹری سے 17کلوگرام ہیروئن، آئس و دیگرآلات برآمد کرلئے گئے، گزشتہ روز ایک اطلاع پر تھانہ تاتارا اور جمرود پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں منشیات کی فیکٹری چلائی جارہی تھی، پولیس نے منشیات فیکٹری میں موجود ملزم نظیر اکبر ولد بہادر کو حراست میں لے لی
منشیات فیکٹری تھانہ تاتارا کے علاقہ فیز 6 میں کرائے کے مکان میں قائم تھی جہاں عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، فیکٹری کو 14 کلو گرام ہیروئن، 3 کلو گرام آئس، 13 پیکٹ کیمیکل سمیت منشیات تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر کے سیل کردیا گیا، پولیس کے مطابق منشیات کی پیکنگ کے بعد اسے پشاور سمیت ملک کے دوسرے شہروں کو سمگل کیاجاتا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی