سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم شہبازشریف نے سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہبازشریف نے سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 306 کلو میٹر موٹروے منصوبے پر 307 ارب لاگت آئے گی جو آئندہ 30 ماہ میں مکمل ہوگا۔
306کلومیٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 منصوبے کو 30 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ایم -6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔اس موٹر وے پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر 1 بڑا پُل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے۔
موٹروے پر دونوں طرف ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد ،مٹیاری، بینظیر آباد، نوشہرو فیروز ، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی