سرکاری ادویات مارکیٹ میں فروخت

سرکاری ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک :لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی مہر لگی سرکاری ادویات کی میڈیکل سٹورپرفروخت ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی باجوڑ کے ایک مقامی رہنمانے سوشل میڈیاپر ایل آر ایچ سٹور کی ادویات سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔
دوسری جانب ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق سرکاری ادویات ہسپتال کے سامنے دکان میں فروخت ہونے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے مذکورہ انجکشن مبینہ طورپر ایک ڈسچارج مریض نے ہسپتال سے باہر میڈیکل سٹورپرفروخت کیا اورمذکورہ انجکشن بعد ازاں36سو روپے قیمت پر دکاندار نے آگے فروخت کیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعلقہ اداروںسے مزید کارروئی کے لئے رابطہ کر لیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین