فٹ بال ورلڈکپ فائنل فرانس شکست

فٹ بال ورلڈکپ فائنل میں شکست پرفرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

ویب ڈیسک :فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے ہاتھوں فائنل میچ میں پینلٹی ککس پر شکست سے فرانسیسی مشتعل ہوگئے اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر ہنگامہ آرائی کی۔فائنل میچ میں شکست پر فرانسیسی شائقین بپھر گئے اور پیرس، لیون اور نائس میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی اور تھوڑ پھوڑ کی۔ حالات کو قابو پانے کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئیں جس میں 50 کے قریب شہری زخمی ہوئے جب کہ 10 پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ پولیس نے ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ اور پنگامہ آرائی پر ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے امباپے کے سوا پوری ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی