پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ

بنوں واقعہ کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک : بنوں واقعہ اور پولیس پر حملوں کے پیش نظر پشاور بھرمیں سیکو رٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے اور اہلکارو ں کو ڈیو ٹی کے دوران جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لا زمی کر نے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کو سیکورٹی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات، چوکیات کی سیکورٹی اور ناکہ بندیوں پر الرٹ رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔
اسی طرح دوران ڈیوٹی جیکٹ اورہیلمٹ کا استعمال کر نے اور الرٹ رہنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بنوں واقعہ کے علاوہ حال ہی میں پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جس میں متعدد اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہید کیاگیا ہے جس کے پیش نظر پولیس افسران واہلکاروں کوحفاظتی تدابیر اپنانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی