دہشتگردی کی لہر

دہشتگردی کی لہر، قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلائے جانے کاامکان

ویب ڈیسک: حکومت کا ملک میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی بڑھتی کارروائیوں کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلانے سے متعلق سیاسی اور عسکری قیادت سے مشاورت جاری ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

اجلاس میں دہشتگردی کی نئی لہر قومی سلامتی کےامور زیربحث آئیں گے، ملک سے دہشتگردی کےخاتمے کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائےگی، قومی سلامتی کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس میں دہشتگردوں کےخلاف جامع آپریشن سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری