وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے شہر اقتدار میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ قوی امکان ہے کہ آج ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جنرل اسلام آباد میں انٹرا کوڑٹ اپیل تیار کر رہے ہیں جبکہ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ کل "31 دسمبر” کو انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے اور انٹرا کورٹ اپیل آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن کے حکام نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء اٹارنی جنرل سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا