این ایس سی اجلاس

این ایس سی اجلاس، دہشتگردوں کو پوری قوت سے جواب دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دینے کا عزم کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ مھمد آصف نے بحی شرکت کی۔
عسکری حکام کی جانب سے این ایس سی اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور دہشتگردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی، انیٹلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
این ایس سی اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہزارون کی قربانی کر مشکلوں کے بعد حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، ملکی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں، پاکستان کے چپے چپے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا