کراچی ٹیسٹ، پہلے روز اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 309 رنز بنا لئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے،جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کے ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کین ولیمسن نے 36، ہینری نکولس نے 26 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے تین، نسیم شاہ نے دو جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں صبح ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں وسیم جونیئر اور نعمان علی کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ حسن علی اور نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا