مرغی390روپے کلوہوگئی،10روزمیں60روپے مہنگی ہوچکی

ویب ڈیسک :وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ کی طرف سے مرغی کومضرصحت قراردینے کے باوجودقیمتیں بلندترین سطح پر پہنچ گئیں، پشاور میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ نرخ نامہ کا طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے صرف 10روز کے اندر مرغی کی قیمت میں 60روپے کا اضافہ ہوگیا ہے برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے ساتھ پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 390روپے تک پہنچ گئی ہے پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت زیادہ سے زیادہ 330روپے تھی تاہم اس میں گزشتہ 10روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صرف 10روز کے دوران اس کی قیمت میں 60روپے اضافہ ہوگیا ہے
اسی طرح ایک روز میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 15روپے بڑھ گئی ہے اور اس وقت تاریخ کی بلند ترین قیمت 390روپے ریکارڈ کی گئی ہے پشاور کی مارکیٹ میں چکن گوشت فی کلو قیمت 625روپے تک جا چکی ہے مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے شہریوں کو پریشانی سے دو چار کر دیا ہے ۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت کا تعین ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک نے آنکھیں موندھ لی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب