بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے تھنڈرز کا زور توڑ ڈالا

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم نے سڈنی تھنڈرز کی ٹیم کو سات وکٹوں سے با آسانی شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر پہلے سڈنی تھنڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، سام وائٹ مین 42، اور ایلکس روز 34 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، سڈنی سکسرز کی جانب سے سین ایبٹ نے تین، بین دروشوئس نے دو جبکہ ٹوڈ مرفی، کرس جارڈن اور ہائیڈن کیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سڈنی سکسر نے مطلوبہ ہدف 16.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، کپتان موسس ہینرکوئس 53 اور جارڈن سلک 59 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کرس گرین نے دو جبکہ برنڈن ڈوگیٹ نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا، سین ایبٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا