افغانستان سےاسلحےکابڑاذخیرہ پاکستان سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
۔
طورخم بارڈر پر پاکستان سیکیورٹی حکام نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ بارڈر حکام نے کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحے میں بندوقیں اور کارتوس شامل ہے ، بارڈر حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر چکینگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار