بدامنی کے باعث افغان تاجرپاکستان کوچھوڑ کر وسطی ایشیاء کی طرف متوجہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں بدامنی کی نئی لہر کی وجہ سے پاک افغان تجارت تنزلی سے دوچار ہے۔ دہشت گردی اور آئے روز کراس بارڈر فائرنگ کے باعث بارڈر بند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے افغانستان کے تاجر وسط ایشائی ممالک کے راستے اختیار کر رہے ہیں ، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شاہد حسین کے مطابق موجودہ حالات کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت زوال کی جانب بڑھ رہی ہے۔ افغانستان کے تاجروں نے سامان لے جانے کے لیے پاکستان کے بجائے چابہار اور ایران کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔
ہمارے ٹرانزٹ ٹریڈ میں اب تجارت نہ ہونے کے برابر ہے۔شاہد حسین کے مطابق افغان تاجر کہتے ہیں کہ ان کی مال بردار گاڑیاں 10 سے 15 دن تک بارڈر پر کھڑی رہتی ہیں اور جانے کی اجازت نہیں ملتی، اور متعلقہ حکام کی یقین دہانی کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغان حکومت کو بھی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے