محمد بن سلمان بااثر ترین عرب لیڈر

شہزادہ محمد بن سلمان بااثر ترین عرب لیڈر قرار

ویب ڈیسک :ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دیئے گئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق آرٹی ٹی وی چینل کے سروے میں70لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا ہے۔ٹی وی چینل نے15دسمبر2022سے9جنوری 2023 تک عام سروے کیا ہے جس میں11ملین افراد نے شرکت کی ہے۔
شرکا میں سے 62.3 فیصد افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دیا ہے۔سروے کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد زاید دوسرے بااثر ترین لیڈر قرار پائے ہیں۔انہیں29لاکھ افراد نے ووٹ دیا ہے جبکہ مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو بااثر عرب لیڈروں کی فہرست میں تیسرا نمبر ملا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ادارے نے گذشتہ سال بھی سروے کیا تھا جس میں شہزادہ محمد بن سلمان اول نمبر قرار پائے تھے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع