پانی کے نرخوں میں اضافہ

صوبائی حکومت نے پانی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے پانی کے بلوں میں اضافہ کر دیا ہے، نئے نرخ کے مطابق فی دکان ، دفتر اور فلیٹ 700 روپے، ہوٹل فی کمرہ 800، شادی ہال 10سے 40 ہزار، ہاسٹل فی کمرہ 440، ریسٹورنٹ5 سے 15 ہزار جبکہ کسی پلازہ میں 100دکانیں یا دفاتر ہیں تو پھر 70 ہزار روپے ماہانہ بل وصول کیا جائے گا، خیبرپختونخوا کے تاجروں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے پانی کے نرخوں میں اضافہ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر چارجز کے حوالے سے اجلاس منعقد کرنے سے قبل نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ پر نظرثانی کی جائے
سرحد چیمبر کے صدر محمد اسحق کا کہنا ہے کہ پانی کے نرخوں کے حوالے سے شیڈول جاری کیا گیا ہے جس میں واٹر چارجز میں مختلف سیکٹرز، کاروبار بشمول صنعتوں کیلئے ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ پانچ مرلہ مکان پر بھی انتہائی نامناسب پانی کے چارجز مقرر کئے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار