پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی

پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اسے عمل درآمد کیلیے گورنر کو ارسال کردیا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کےمطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا ہتمی فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکر کو بھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفے قبول کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار