نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے3نام پیش کردئیے

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے تین نام فائنل کردئیے ہیں جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن نے تین ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ قیادت نے مزید نام بھی طلب کئے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے جسٹس ( ر ) خلیل الرحمان رمد ے ، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے سینئر رہنمائوں سے نگران وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کر لیے ہیں ۔ ادھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کر لیے ہیں ۔لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کئے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان نے بالترتیب احمد نواز سکھیرا ، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے