انٹر کورس پولیس اہلکار

انٹر کورس کرنے والے پولیس اہلکار7 برس سے ترقی سے محروم

ویب ڈیسک : ایک جانب محکمہ پولیس میں اے ایس آئیز کی اسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے براہ راست بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری طرف2014اور2015میں اے ایس آئی پوسٹ کیلئے انٹر کورس کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ترقی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں اسامیاں خالی ہیں اور ملازمین25سالہ ملازمت کے بعد بھی ترقی نہیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی خالی اسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی منظوری لی گئی ہے جس پر محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے شدید تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں
پولیس اہلکاروں کے مطابق حوالدار سے اے ایس آئی کے طور پر ترقی کیلئے سینکڑوں اہلکاروں نے سات سال قبل انٹر میڈیٹ کورس پاس کیا ہے لیکن ان اہلکاروں کی ترقی کا معاملہ اعلیٰ حکام نے دبا دیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کو تشویش نے گھیر لیا ہے پولیس اہلکاروں کے مطابق25سے28سال سروس کے بعد بھی ترقی کا امکان نہیں جس کی وجہ سے درجنوں اہلکار ریٹائرڈ ہوگئے ہیں اور اگر آئندہ ہفتوں کے دوران اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا تو مزید اہلکار بغیر ترقی کے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ