حج شیڈ ول جاری

رواں سال1لاکھ79ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے،سفری شیڈول جاری

ویب ڈیسک :سعودی حکومت کی جانب سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا گیا۔ رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ79ہزار210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے، فلائٹس شیڈول کے تحت پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی اور آخری پرواز کے لئے 22 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کیلئے پہلی پرواز کی آمد 2 جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو واپس آئے گی۔
سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کو ایئر پورٹ سے نجی ٹرانسپورٹ پر مسجد حرام لے جانے پر جرمانہ ہو گا، اس ضمن میں شاہ عبدالعزیزایئر پورٹ جدہ نے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر لے جانے کی غیر قانونی کوشش کرنے والوں کو 5000 سعودی ریال جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ جدہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمین حج کے لیے ضروری ہو گا کہ انہوں نے احرام زیب تن کر رکھے ہوں گے، اس موقع پر عازمین حج کو اپنی ضروری دستاویز بھی پیش کرنا ہوں گی۔، شٹل سروس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے عازمین حج کو جدہ کے اس ایئر پورٹ کے فرسٹ فلور سے ایکویریم کے نزدیک سے لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار