چارسدہ پل

چارسدہ،پل کی عدم تعمیرکے خلاف احتجاج،روڈ بلاک

ویب ڈیسک :پشاور چارسدہ مین شاہراہ پر چوتی پُل کی ٹوٹ پھوٹ اور عدم تعمیر کے خلاف جماعت اسلامی نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دیا ۔ پل تعمیر نہ ہونے سے اب تک درجنوں افراد گر کر شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب صدر نوید ، امان الحق، عبد اللہ اور دیگر نے چوتی پُل چارسدہ کی عدم تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران چوتی پُل کو نکاسی آب کیلئے کاٹا گیا تھا مگر سات آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود پُل پر تعمیراتی کام شروع نہیں ہو سکا ۔ حلقے سے منتخب ایم پی اے نے بھی پُل کی تعمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔
انہوں نے کہا کہ مین پشاور چارسدہ جی ٹی روڈ پر پل کی عدم تعمیر کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل گر جانے کے باعث درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے اور مزید بھی خدشہ ہے آمد و رفت بھی معطل ہے اور صبح کے وقت گاڑیوں کے رش کے باعث سکول طلباء و طالبا ت کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو