آٹا مزیدمہنگا

آٹا مزیدمہنگا،قیمت میں 250روپے فی کلوکااضافہ

ویب ڈیسک : پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں آٹا ڈیلرز نے80کلو آٹا کی قیمت میں مزید2سوروپے کا اضافہ کردیا ہے نئی قیمت کے تحت آٹا مارکیٹ میں 80کلو آٹے کی بوری 12ہزار 2سوروپے ہو گئی ہے واضح رہے کہ گذشتہ مہینے ملک بھر میں آٹا کے بحران کے نتیجے میں آٹا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہواتھا اور20کلو تھیلا31سو روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ80کلو آٹا 12 ہزار سے تجاوز کرگیا تھا
لیکن بعد ازاں انتظامیہ کی مداخلت کے بعد قیمت میں چارسے پانچ سو روپے کمی واقع ہوئی تھی تاہم گذشتہ روز صوبے کے آٹا مارکیٹ میں پنجاب سے منگوایاگیاآٹا مزید 2سو روپے مہنگا کردیاگیا ہے پشاورمیں اشرف روڈ،رامپورہ بازار، فقیر آباد اور باڑہ روڈ پر آٹا مارکیٹ میں80کلو آٹا نئی قیمت پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے اس سلسلے میں آئندہ دنوں کے دوران عام صارفین کیلئے بھی آٹا کا20کلو تھیلا مہنگا کرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ