حج کیلئے پیدل نکلنے والا بھارتی

حج کیلئے پیدل نکلنے والا بھارتی پاکستان پہنچ گیا

حج ادا کرنے کے لیے بھارت سے پیدل نکلنے والا شخص پاکستان میں داخل ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہاب بھائی نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی آبائی ریاست سے پیدل چلنے کا آغاز کیا۔ بھارتی شہری 3 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے پاکستان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق 29سالہ شہاب واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔
اس موقع پر شہاب چوٹور نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔درخواست دائر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شہاب ویزا حاصل کر کے بہت خوش ہے کہ اب وہ حج کے لیے اپنا سفر جاری رکھ سکے گا۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری