محکمہ صحت سے فنڈزکاریکارڈ

ڈی جی آڈٹ نے محکمہ صحت سے فنڈزکاریکارڈ مانگ لیا

ویب ڈیسک :ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے محکمہ صحت سے فنڈز کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو بھیجے گئے مراسلہ میں ماہوار بنیادوں پر تمام اخراجات،محکمہ خزانہ سے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں جاری فنڈز، بینکوں میں موجود اکاونٹس ، ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون ، محکمہ صحت میں جاری منصوبوں کی تفصیلات ، ملازمین کا سروس سٹرکچر ، منظوری شدہ تمام اسامیوں، خالی اسامیوں ، انتظامی کیڈر افسران کی تفصیل اور تعیناتی سے متعلق معلومات، انتظامی عہدوں کی نوعیت ، ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ، عدالتی مقدمات کی تعداد اور موجودہ صورتحال، ترقی سے متعلق تفصیل اورا س میں تاخیر کی وجوہات، تمام انکوائریز کی رپورٹس، سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد اور موجودہ صورتحال، ڈائری سیکشن کا ریکارڈ، ادویات، طبی آلات اور مشینری کی خریداری اور اس کی منظوری کا طریقہ کار ، خریداریوں کی تعداد، مرکزی سٹور کا ریکارڈ، خریدی گئی ادویات کی مقدار اور طبی آلات کی فراہمی سے متعلق ریکارڈ ، تعمیراتی کام کا ریکارڈ ، ڈائریکٹوریٹس میں تقرریوں کی تعداد ، تمام ٹھیکہ جات کی تفصیل، اخراجات کے وائوچرز ، سٹاک رجسٹر، گاڑیوں کی تعداداور لاٹمنٹ ریکارڈ، گاڑیوں کے تیل اور مرمت کے اخراجات ، گاڑیوں کے لاگ بک، سرکاری رہائش گاہوں اور اس میں رہائش پذیر افراد کی تفصیل طلب کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ میڈیسن کوارڈی نیشن کونسل کا ریکارڈ بھی آڈیٹر جنرل نے فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام تفصیل قبل ازیں بھی طلب کی گئی تھیں لیکن محکمہ صحت نے اس پر خاموشی اختیار کی تھی اس لئے یہ ریکارڈ دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ