باجوڑ کیٹگری ڈی کے 3ہسپتال

باجوڑ،تنخواہیں نہ ملنے پرکیٹگری ڈی کے 3ہسپتال احتجاجاًبند

ویب ڈیسک: با جوڑ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے کیٹگری ڈی کے 3ہسپتال ڈاکٹروں اور ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے وجہ سے احتجاجاً بند کر دیئے گئے۔ با جوڑ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے کیٹگری ڈی کے 3ہسپتال لر خلو زو مامو ند، ناوگئی اور پشت سلار ز ئی ڈاکٹروں اور ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے وجہ سے احتجاجاً بند کر دیئے گئے۔
او پی ڈی سمیت تمام شعبوں کو تالے لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس کے خلاف وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری تنخواہیں نہیں ملتی احتجاج جاری رہے گا۔ ہسپتال انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں فنڈ نہیں مل رہے اس لیے پراجیکٹ اپنے ملازمین کو بھی فنڈ دینے سے قاصر ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی