جیل بھرو تحریک آج پہلا دن

جیل بھروتحریک کاآج پہلادن،سب کی نظریں عمران خان پر

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک کاآج سے آغاز ہوگااس سلسلے میں سب کی نظریں عمران خان پرلگی ہوئی ہیں کہ وہ خودگرفتاری دیں گے یانہیں،جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پشاور سمیت مختلف شہروں میں آگاہی ریلیوں اوررجسٹریشن کیمپوں کاانعقاد کیاگیا۔پشاور میں ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے کی۔ ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
ریلی کے شرکاء نے عمران خان کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے رنگ روڈ پہنچے۔علاوہ ازیں ہشتنگری میں رجسٹریشن کیمپ بھی لگایاگیا۔ ادھربنوں میں پی ٹی آ ئی ، انصاف لیبرونگ نے گرفتاریاں دینے کیلئے کارکنوں کی فہرستیں تیارکرنا شروع کردی ہیں اور انصاف لیبرونگ کے ضلعی دفترمیں کارکنوں کی رجسٹریشن کی گئی ۔
دوسری طرف لاہورمیں حماداظہرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بدھ کے روزگرفتاری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک