ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8 کے 11 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی.
کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 75 رنز بنائے۔ تاہم وہ ٹیم فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ کپتان عماد وسیم 47 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 20، شعیب ملک 14، بین کٹنگ 12 اور حیدر علی 12 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ خشدل شاہ اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر دھواں دار 110 رنز بنائے۔
شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا