طالبعلم نے پرنسپل کوآگ لگا دی

مارک شیٹ نہ دینے کاغصہ،طالبعلم نے پرنسپل کوآگ لگا دی

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مارک شیٹ نہ دینے پر سابقہ طالب علم نے پیٹرول چھڑک کر کالج کی پرنسپل کو آگ لگا دی۔ ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کے فارمیسی کالج کے سابقہ طالب علم آشوتوش شریواستو نے مارک شیٹ دینے میں تاخیر پر پیر کو کالج کی پرنسپل کو اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر لوٹ رہی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگتے ہی پرنسپل کالج کی عمارت کی طرف بھا گیں جس کے بعد عملے نے آگ بجھائی اور انہیں اسپتال پہنچایا۔ اندور پولیس کے مطابق کالج کی پرنسپل 54سالہ ویمکتا شرما کا90فیصد جسم جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ملزم کے ہاتھ اور سینے پر بھی زخم آئے ہیں۔ واقعہ کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر موجود کالج کے واچ میچ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے امتحانات دئیے تھے اور نتیجہ جولائی 2022میں آیا تھا۔ تاہم کئی بار درخواست کے بعد بھی کالج اسے مارک شیٹ فراہم نہیں کر رہا تھا جس کہ وجہ سے اسے پرنسپل پر کافی غصہ تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ