کراچی شادی ہالز 10 بجے بند

کراچی میں مارکیٹس ساڑھے8 اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا حکم

توانائی بحران پر قابو پانےکے لیےکمشنرکراچی نے شاپنگ مال اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرانےکے لیے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ہدایت جاری کردی۔
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز کو خط لکھ دیا ہے۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں ڈی سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شاپنگ مالز، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرائی جائیں۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرانے کے اقدامات کیے جائیں، توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم